ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ نے کانگریس کی درخواست کیا مسترد، ووٹوں کی گنتی میں مداخلت سے کیا انکار 

سپریم کورٹ نے کانگریس کی درخواست کیا مسترد، ووٹوں کی گنتی میں مداخلت سے کیا انکار 

Fri, 15 Dec 2017 19:19:40    S.O. News Service

نئی دہلی،15؍دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گجرات کانگریس کے گجرات یونٹ نے جمعہ کو سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے 25 فیصدی وی وی پی ایٹ پرچیوں کی توثیق کی مانگ کی تھی ۔کل سپریم کورٹ نے گجرات اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی میں مداخلت سے صاف انکار کردیا ۔ گجرات کانگریس کے محمد عارف راجپوت نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن 50 ہزار ای وی ایم مشینیں وی وی پی ایٹ سے منسلک ہیں مگر وہ ایک بوتھ اور ایک ہی مشین پر پرچیوں کی تحقیق ہور ہی ہے ۔کانگریس نے درخواست میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو یہ ہدایت دی جائے کہ 20 فیصد مشینیں کی گنتی کو وی وی پی ایٹ کی پرچیوں سے موازنہ کیا جائے ۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے بارے میں علیحدہ طور پر عوامی دلچسپی کا مطالبہ کیا جانا چاہئے۔ جسٹس ڈی وائی چند چوڑنے کہا کہ کورٹ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں اس وقت تک مخل نہیں ہوسکتا جب تک عرضی گذار اس امر کو ثابت نہ کردے کہ الیکشن کمیشن کا کوئی فیصلہ اپنی صوابدید کے مطابق نہیں ہے ۔ واضح ہو کہ گجرات انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ جمعرات کو ختم ہونے کے بعد ایگزٹ پول میں بی جے پی کی جیت کا اندازہ لگایا گیا ہے، حتی کہ ٹی وی چینل اپنے اپنے قیاس و تخمینہ کے پس منظر میں ایسے ایسے دعوی کر رہے ہیں کہ ووٹ عوام نے نہیں ؛ بلکہ ٹی وی چینلوں میں بیٹھے اینکر اور اور تجزیہ نگار نے دیئے تھے ۔ 


Share: